حیدرآباد ۔ 3نومبر ۔ ( سیاست نیوز ) ویدیانگر کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 32 سالہ سرینواس گوڑ جو پیشہ سے سکیورٹی گارڈ تھا بتکماں کنٹہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص ویدیا نگر کے علاقہ میں پلیٹ فارم پر ایک ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ مصروف تحقیقات ہے ۔