ٹرین حادثہ میںایک خاتون ہلاک

حیدرآباد 22 جولائی (سیاست نیوز)پرانے شہر کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 42 سالہ غوثیہ بیگم جو غازی ملت کالونی کے ساکن محمد اعظم کی بیوی تھی۔ کل وہ یاقوت پورہ اور اپو گوڑہ کے درمیان ریلوے لائن کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کے حادثہ میں ہلاک ہوگئی ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

شیر خوار کی نعش برآمد
حیدرآباد 22 جولائی (سیاست نیوز) گاندھی نگر پولیس نے علاقہ سے ایک شیر خوار کی نعش کو برآمد کرلیاہے جو ایک کپڑے میںلپٹی ہوئی پائی گئی ۔ پولیس گاندھی نگر کے مطابق بی جے آر نگر کے علاقہ میں دستیاب اس نعش کو مردہ خانہ میں محفوظ کردیا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ شیر خوار لڑکی 2 تا 3 ماہ عمر کی ہے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔