ٹرین حادثات میں3 ہلاک

حیدرآباد /9 ستمبر ( سیاست نیوز ) شہر میں پیش آئے مختلف ٹرین حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ تاہم ان میں دو افراد کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 34 سالہ محمد افسر جو پیشہ سے ڈرائیور اور بینڈ ماسٹر تھا ۔ فاطمہ نگر فلک نما علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل وہ گنیش وسرجن کے دوران بیانڈ بجانے کیلئے گیا تھا اور نیچر کیور اور بیگم پیٹ کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق ایک 65 سالہ نامعلوم شخص ملک پیٹ اور کاچی گورہ ریلوے لائین کے درمیان پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق ایک 25 سالہ نامعلوم شخص کل رات ہائی ٹیک سٹی اور حفیظ پیٹ کے درمیان ریلوے لائین پر پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔