حیدرآباد /18 جون ( سیاست نیوز ) ملک پیٹ اور بدویل ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ تاہم ان دونوں کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے یہ بات بتائی ۔ ریلوے پولیس کے مطابق 35 سالہ نامعلوم شخص جو ملک پیٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق بدویل ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ جس کی عمر 20 سال بتائی گئی ہے ۔ ریلوے پولیس نے پنچنامہ اور معاملہ کی کارروائی کے بعد نعشوں کو مردہ خانہ میں محفوظ کردیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔