حیدرآباد /20 نومبر ( سیاست نیوز ) نامپلی ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ ڈیویڈ کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ بشیر باغ علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص حفیظ پیٹ اور بورا بنڈہ کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کی کوشش میں ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ دوسرے حادثہ میں جو حفیظ پیٹ اور چندا نگر ریلوے لائین کے درمیان پیش آیا ۔ ایک 20 سالہ اجئے کمار جو پیشہ سے مزدور تھا ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ یہ شخص موتی مارکٹ چپل بازار علاقہ میں رہتا تھا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔