حیدرآباد /5 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) کاچی گوڑہ اور نامپلی ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 25 سالہ سید شفیق جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ چادرگھاٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص کل دبیرپورہ اور یاقوت پورہ کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کی کوشش میں ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 47 سالہ نرسنگ راؤ جو پیشہ سے پارکنگ ایجنٹ تھا ۔ قطب اللہ پور علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص صنعت نگر اور فتح نگر کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔