حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ملک پیٹ کے علاقہ میں پیش آئے خوفناک ٹرین حادثہ میں دو نوجوان ہلاک ہوگئے ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 22 سالہ شیخ شجاع الدین اور 21 سالہ شیخ تمجید کل رات ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگئے ۔ دونوں پیشہ سے باورچی تھے ۔ اور رات دیر گئے واپسی کے دوران ملک پیٹ اور کاچی گوڑہ کے درمیان ریل کے پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ۔ شجاع الدین چادر گھاٹ اور تمجید اولڈ ملک پیٹ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ جن کا تعلق ریاست اڑیسہ سے تھا ۔ جو شہر میں باورچی کا کام کرتے تھے ۔۔