ٹرین حادثات میں دو خواتین ہلاک

حیدرآباد /16 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) نامپلی ریلوے حدود میں پیش آئے دو علحدہ ٹرین حادثات میں دو خواتین ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 45 سالہ منجولہ جو ریلوے کوارٹر علاقہ کے ساکن شنکر کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون فتح نگر اور صنعت نگر کے درمیان پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگئی ۔ جبکہ دوسرا حادثہ جو بھرت نگر اور صنعت نگر محلے کے درمیان ریلوے لائین پر پیش آیا ۔ ایک 60 سالہ خاتون نیتا جی نگر کے ساکن ویرایا کی بیوی تھی ۔ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔