ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /18 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) کاچی گوڑہ ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ جو بتایا جاتا ہے کہ ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 33 سالہ شیخ محبوب جو پیشہ سے باورچی بتایا گیا ہے ۔ امان نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یاقوت پورہ اور اپوگوڑہ کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کی کوشش میں وہ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ دوسرے حادثہ میں 38 سالہ جی وینکٹیش جو اپوگوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ پیشہ سے لیبر فلک نما اور اپوگوڑہ کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کی کوشش میں ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ مصروف تحقیقات ہے ۔

کھیل کے دوران طالب علم کی موت
حیدرآباد /18 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) راجندر نگر کے علاقہ سلیمان نگر میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں 14 سالہ طالب علم فوت ہوگیا جو روزآنہ کے معمول کی طرح اپنے مکان کے قریب کھیل رہا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق شیخ ساجد جو سلیمان نگر کے ساکن شیخ احمد کا بیٹا تھا ۔ ساجد روزآنہ اسکول سے آنے کے بعد اپنے مکان کے قریب واقعہ ایک چھت سے لٹکتا اور کھیل میں مصروف رہتا تھا ۔ 16 ڈسمبر کو وہ اچانک اس چھت سے ( چھجہ ) سے گر پڑا اور اس کے سر پر گہرے زخم آئے ۔ جو دواخانے میں علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔