ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /11 ستمبر ( سیاست نیوز ) کاچی گوڑہ اور نامپلی ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 28 سالہ ایمانیل جو پیشہ سے ٹیلر تھا راج نگر کے ساکن ڈیویڈ کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ وہ جامعہ عثمانیہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹریوں کے بازو سے گزر رہا تھا کہ حادثاتی طور پر گرکر زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 75 سالہ سوریہ نارائنا راجو جو مغربی گوداوری کا متوطن تھا ۔ اپنے رشتہ دار سے ملاقات کیلئے حیدرآباد آیا ہوا تھا اور کل رات فتح نگر کے علاقہ میں ریلوے اسٹیشن کے ریلوے پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔