ٹرین حادثات میں دو افراد کی موت

حیدرآباد۔/14 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے دو علحدہ ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق ایک 30 سالہ شخص اشوک یادو جو کار میکانک یوسف گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا کل حفیظ پیٹ اور ہائی ٹیک سٹی کے درمیان ریلوے لائن کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران یہ شخص ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ سکندرآباد ریلوے پولیس کے مطابق 30 سالہ سائی رام جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا گھٹکیسر کے علاقہ رامپلی میں رہتا تھا چیرلہ پلی اور گھٹکیسر کے درمیان ریلوے لائن کو عبور کرنے کی کوشش میں یہ شخص ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔