ٹرین حادثات میں دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /25 فروری ( سیاست نیوز ) شہر میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد نے مشتبہ طور پر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 21 سالہ راجو جو پیشہ سے ٹیلر تھا اندرا نگر بنجارہ ہلز علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس شخص نے بورا بنڈہ اور ہائی ٹیک سٹی کے درمیان ریلوے لائین پر ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ تاہم ریلوے پولیس نے بتایا کہ خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ جبکہ دوسرے ٹرین حادثہ میں جو کاچی گوڑہ ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ۔ واقعہ میں ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے 40 سالہ راج نامی شخص کی نعش کو عمدہ نگر ریلوے اسٹیشن کے قریب پلیٹ فارم سے برآمد کرلیا ۔ یہ شخص بنک میں اٹینڈر کا کام کرتا تھا ۔ جو عنبرپیٹ نیو پریم نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔