ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ریلوے پولیس نامپلی اور سکندرآباد ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ تاہم ریلوے پولیس نے خاتون کی موت کو خود کشی قرار دیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 53 سالہ راجندر راؤ جو پیشہ سے بنک میں کیاشیر بی ایچ ای ایل علاقہ کا ساکن کل ٹرین سے اتر کر پٹریاں عبور کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ ٹرین حادثہ پیش آیا ۔ صنعت نگر اور فتح نگر کے درمیان ریلوے لائن پر یہ شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 35 سالہ خاتون رادھا جو پیشہ سے مزدور تھی ۔ اشوک نگر ملاپور علاقہ کی ساکن مولا علی اور چیرلہ پلی کے درمیان ریلوے لائن پر خود کشی کرلی ۔۔