ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول خاتون ہلاک –

حیدرآباد /24 ستمبر ( سیاست نیوز ) کاچی گوڑہ ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس نے بتایا کہ 22 سالہ محمد اختر جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ شیورام پلی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ وہ بدویل اور شیورامپلی کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ دوسرے حادثہ میں ایک 58 سالہ خاتون راماوتی جو مدھیہ پردیش ریاست کی متوطن تھی ۔ بنگلور جانے کیلئے شہر آئی ہوئی تھی ۔ بدویل اور شیورام پلی کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں وہ ہلاک ہوگئی ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔