ٹرین حادثات میں دو اشخاص کی موت

حیدرآباد /23 فروری ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 20 سالہ سائی کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ لال بہادر شاستری نگر میں رہتا تھا ۔ کل شام وہ فتح نگر ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش میں ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 18 سالہ سریدھر جو فلک نما کے علاقہ رویندر نائیک کالونی کے ساکن گوپال کا بیٹا تھا ۔ امیرپیٹ کے علاقہ میں ڈپلوما کا کورس کر رہا تھا ۔ فلک نما اور اپوگوڑہ کے درمیان پیش آئے ٹرین حادثہ میں سریدھر ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔