حیدرآباد /6 مئی ( سیاست نیوز ) نامپلی اور سکندرآباد ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 45 سالہ کرشنا جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ پریم نگر حفیظ پیٹ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص حفیظ پیٹ اور لنگم پلی کے درمیان ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ سکندرآباد ریلوے پولیس کے مطابق 28 سالہ گجانند جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا نندا نگر کا ساکن تھا ۔ گجانند پربھنی مسافر برادر ٹرین میں سفر کر رہا تھا کہ چلتی ٹرین سے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔