ٹرینی آئی پی ایس عہدیداروںکا دورہ سنٹرل جیل چنچل گوڑہ

حیدرآباد /17 جون ( سیاست نیوز ) ٹرینی آئی پی ایس عہدیداروں کے ایک گروپ نے آج سنٹرل جیل چنچل گوڑہ کا دورہ کیا ۔ یہ بات سنٹرل جیل چنچل گوڑہ کا دورہ کیا ۔ یہ بات سپرنٹنڈنٹ چنچل گوڑہ مسٹر بی سدایا نے بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً 42 ٹرینی آئی پی ایس عہدیدار جن کی صدارت سلیم خان اسسٹنٹ کمانڈنٹ کر رہے تھے ۔ سنٹرل جیل کا دورہ کیا ۔ ان ٹرینی آئی پی ایس عہدیادروں نے صبح 10 بجے تا 11.30 بجے تک جیل میں معائنہ کیا ۔ ملاقات روم ٹیلی فون بوتھ ، کینٹین ہاسپٹل اور دیگر بیارکس کا معائنہ کیا ۔ اس کے علاوہ ان عہدیداروں نے زیر دریافت اور سزا یافتہ قیدیوں سے بات کی ۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ مسٹر بی سدایا نے مختلف فلاحی اور سرکاری اسکیمات سے ٹرینی آئی پی ایس عہدیداروں کو واقف کروایا ۔