حیدرآباد /16 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد سٹی پولیس نے جاریہ ماہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 647 افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور چارج شیٹ داخل کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ۔ جہاں عدالت نے 232 افراد کو جیل کی سزا سنائی جن میں دو دن سے لیکر ایک ماہ تک کی سزا شامل ہے ۔ جبکیہ 24 افراد کے لائیسنس کو منسوخ کردیا ۔ جس میں 6 ماہ سے 5 سال تک کا عرصہ شامل ہے جو مسلسل قانون کی خلاف ورزیاں کر رہے تھے ۔ جبکہ عدالت نے ان افراد کے خلاف 14,31,600 روپئے جرمانہ بھی عائد کئے جبکہ ایک اور کارروائی میں 23 افراد کو بھی جیل کی سزا سنائی گئی جن میں 12 افراد بغیر لائیسنس کے گاڑی چلا رہے تھے اور گیارہ افراد سیل فون ڈرائیونگ کے قصوروار پائے گئے ۔ سٹی پولیس کی کارروائی میں عدالت کی سزا کا سامنا کرنے والوں میں ایک شخص کو ایک ماہ ایک شخص کو 20 دن 6 افراد کو 10 دن ایک شخص کو 9 دن ایک کو 8 دن 12 افراد کو 7 دن 10 افراد کو 6 دن 24 افراد کو 5 دن 25 افراد کو 4 دن 50 افراد کو تین دن اور 101 افراد کو 2 دن کی سزاء سائی گئی ۔ اس طرح ایک شخص کے لایئسنس کو 7 افراد کے لائینسنس کو تین سال 5 سال 13 افراد کو ایک سال ایک شخص کے لائیسنس کو 6 ماہ کیلئے منسوخ کردیا گیا ۔