ٹریفک بے قاعدگی کے خلاف انتباہ

میدک۔21نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آر ڈی او میدک مسٹر ناگیش گوڑ نے میدک ٹاؤن کی اہم سڑکوں اور قریبی تمام آر اینڈ بی سڑکوں کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو چاہیئے کہ اپنی ٹووہیلرس قاعدے کے مطابق کھڑا کریں ‘ ٹریفک نظام پر سخت عمل آوری کریں ۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب میدک ٹاؤن کے اہم بازاروں میں گاڑیاں پارکنگ کرنے کیلئے مارکنگ کی جائے گی ۔ مسٹر گوڑ نے کہا کہ ٹریفک قواعد پر عمل آوری نہ کرنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں کی جائے گی ۔ آر ڈی او میدک مسٹر ناگیش گوڑ کے ہمراہ موٹر وہیل انسپکٹر مسٹر اشوک کمار ‘ سرکل انسپکٹر پولیس مسٹر کمریا ‘ آر اینڈ بی اسسٹنٹ انجنیئر مسٹر ریاض الدین ‘ مائننگ آفیسر مسٹر روی پرساد ‘ بلدی کمشنر مسٹر وینکٹیشم ‘ ڈیویژنل پنچایت آفیسر سرینواس راؤ بھی موجود تھے ۔ مسٹر گوڑ نے کہا کہ ٹاؤن کی اہم سڑکوں پر محکمہ کی جانب سے ٹریفک نظام پر بہتری لانے کیلئے والینٹرس متعین کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دکاندار ‘ ہوٹل اونرس اگر سڑک کا استعمال کرتے ہیں تو ان کے قبضے برخواست کئے جائیں گے ۔