واشنگٹن- سابق ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی سے متعلق مسلسل جھوٹ بول کر اس کی ساکھ کو تباہ کیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر جیمز کومی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرالزامات لگاتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی سے متعلق مسلسل جھوٹ بول کر اس کی ساکھ کو تباہ کر دیا اور قانون کی حکمرانی کو بھی داؤ پر لگا دیا۔
جیمز کومی کا کہنا تھا کہ اچھے لوگ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سوجھ بوجھ سے عاری قرار دیتے ہیں،
انہوں نے کہا کہ ریبلکن اراکین سچ کا ساتھ دینے میں کمزور واقع ہوئے ہیں اور آج کہاں ہیں وہ ریپبلکنز جو قانون کی بالادستی اور سچ کا ساتھ دینے والے تھے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جیمز کومی کو گزشتہ سال عہدے سے برطرف کردیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اخلاقی طور پر نااہل قرار دیا تھا۔