واشنگٹن-امریکہ کے صدر نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے تعلقات کے سلسلے میں پیش رفت ہوئی ہے اور وہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے ساتھ اپنی باہمی ملاقات کی امید کر رہے ہیں۔
مسٹر ٹرمپ نے پیر کو ٹوئٹر پر لکھا کہ کرسمس سے قبل کی شام شمالی کوریا میں کام کر نے والی میری ٹیم کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں ۔ انہوں نے لکھا کہ ‘‘مجھے مسٹر کم کے ساتھ آئندہ سربراہ ملاقات کا انتظار ہے ۔
مسٹر ٹرمپ ،مسٹر کم کے ساتھ دوسرے سربراہ اجلاس پر غور کر رہے ہیں تاکہ جوہری ترک اسلحہ کے عمل کو تیزی سے مکمل کیا جاسکے ۔
مسٹر ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا کہ سربراہ اجلاس جنوری یا فروری میں ہو سکتا ہے ۔