حیدرآباد ۔ 18 جولائی (سیاست نیوز) شہر کے علاقہ امیرپیٹ میں ایک ٹراویل ایجنٹ کی جانب سے مسافرین کو لاکھوں روپیوں کی دھوکہ دہی کا واقعہ منظرعام پر آیا۔ بیرون ممالک جانے والے طلبہ تاجرین اور مسافرین کو جھانسہ دیکر ٹراویل ایجنٹ اچانک غائب ہوگیا۔ سنجیوا ریڈی نگر پولیس کے مطابق کے کے آر ٹورز اینڈ ٹراویلز نے دھوکہ دیا ہے۔ پولیس سے رجوع ہونے والے متاثرین کی تعداد فی الحال 10 بتائی گئی ہے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہیکہ متاثرین کی تعداد سینکڑوں ہوسکتی ہے۔ کے کے آر ٹراویلز نے پہلے تمام مسافرین کے ٹکٹ بک کروائے اور ایک کے بعد دیگر تمام ٹکٹوں کو منسوخ کروالیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔