نظام آباد :25؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )IIIٹائون کے علاقہ میں مقیم ٹرانسکو کے ملازم ناگیش یادو نے اپنے ہی مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب نامدیواڑہ کے ٹرانسکو کے ملازم ناگیش پیشہ سے واچمین تھے ان کے دو فرزندان کو 21؍ جولائی کے روز ریلوے کوارٹرس میں واقع میدان میں بے رحمی کے ساتھ قتل کردیا گیا تھا ،اس واقعہ میں ملوث افراد کو پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا تھا ،ناگیش یادو نے مزید چند افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے پولیس کو واقف کروایا تھا جس پر انہیں فون پر دھمکیاں وصول ہورہی تھی اور اس بات سے پولیس کو واقف کرانے کے باوجود بھی خاموشی اختیار کرنے سے دلبرداشتہ اور دھمکیوں سے خوف زدہ ہوکر اپنے ہی مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ،پولیس III ٹائون کو اطلاع دینے پر سب انسپکٹر کرشنا نے ضابطہ کی کاروائی کی اور اس کیس کو درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔