ٹرانسفارمرس کے فیوز باکس میں سانپ داخل ہونے سے شارٹ سرکٹ

نظام آباد:3؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر نظام آباد کے ونائیک نگر کے علاقہ میں واقع ایک ٹرانسفارمر کے فیوز باکس میں سانپ داخل ہوگیا اور شارٹ سرکٹ ہوجانے سے اس ٹرانسفارمر کے تحت واقع مکانات کی کلر ٹی وی، فریج، کمپیوٹرس، سیل فونس اور دیگر الیکٹرانیک اشیاء کو نقصان ہوا۔ تفصیلات کے بموجب شہر کے ڈویژن نمبر 7 کے علاقہ سری نگر کالونی کے ابھینسہ اسکول چوراستہ پر واقع ٹرانسفارمر کے اطراف و اکناف حفاظتی فینسنگ کی گئی ہے اور اس فینسنگ کے علاقہ میں چھوٹے موٹے پودے میں اکثر کیڑے اور دیگر زہریلے جانور رہتے ہیں ۔ کئی مرتبہ اس پودوں کی صفائی کیلئے میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں کو اطلاع دینے کے باوجود بھی کوئی اقدام نہیں کیا گیا اور اس علاقہ میں یہ پودے گھنے ہوگئے ہیںکل شام اچانک ایک سانپ ٹرانسفارمر کے فیوز باکس میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے شارٹ سرکٹ ہوگئی اور سانپ بھی فوت ہوگیا لیکن اس موقع پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہائی وولٹیج ہوجانے کی وجہ سے اس ٹرانسفارمر کے تحت موجود کنکشن کے مکانات کی الیکٹرانک اشیاء تباہ ہوگئی اور سیل فونس، رائس کوکرس، پھٹ گئے جس پر مکینوں نے لائن مین بالاجی کو اطلاع دی ۔ اطلاع کے ملتے ہی مئیر نظام آباد شریمتی سجاتا نے بھی اس علاقہ کا دورہ کیا اور فوت ہوئے سانپ کو باہر نکال دیا گیا اور برقی کو بحال کیا گیا اس بارے میں شدید احتجاج کرتے ہوئے کالونی کی عوام نے ضلع کلکٹر کو نمائندگی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔