ٹرائیتھلان ورلڈ کپ میں جاپانی اتھلیٹ کی جیت

میکسیکو ، 6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو میں خواتین کے ٹرائیتھلان ورلڈ کپ کا مقابلہ جاپان کی عی یوادا نے جیت لیا ہے۔ اس ورلڈ کپ کے دلچسپ اور رنگا رنگ ایونٹ میں دنیا بھر سے ماہر رنرز نے شرکت کی۔ اتھلیٹس نے سویمنگ، سائیکلنگ اور پھر رننگ کے جوہر دکھاتے ہوئے شائقین سے خوب داد سمیٹی۔ سب نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے خوب زور بازو دکھائے۔ تاہم جاپان کی اتھلیٹ یوادا نے حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے عالمی کپ کی ٹروفی پر قبضہ جمایا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ 59.09 منٹ میں عبور کیا۔