کورٹلہ۔12نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شریمتی گنڈرا ساؤتی نے لڑکیوں سے سماج میں تعلیمی میدان میں اپنی قابلیت کے جواہر دکھاتے ہوئے اعلیٰ سے اعلیٰ مقام حاصل کرنے کو کہا ۔ ملاپورمنڈل کے پوتارام اسکول کے ایس ایس سی ٹاپر آنے والی بی روبینہ کو پانچ ہزار روپئے نقد عطا کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ۔ اسم وقع پر بات چیت کرتے ہوئے دیہاتوں میں لڑکیوں کی ہمت افزائی کیلئے ضروری سماجی پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال بوتارام زیڈ پی اسکول کے لڑکیوں میں ایس ایس سی ٹاپر آنے والی طلبہ کو پانچ ہزار روپئے انعام دیا جائے گا ۔ اس پروگرام میں شریمتی گنڈرا ساوتی ارکان خاندان ‘ اساتذہ سری پورام مہیش نے شرکت کی ۔