ٹاٹا ڈوکومو انٹرپرائز بزنس کا آغاز

حیدرآباد ۔ 14 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : ٹاٹا ٹیلی سرویس کے ٹیلی کام برانڈ ٹاٹا ڈوکومو نے بڑے پیمانے پر چھوٹے پیمانے پر انٹرپرائز ڈاٹا سرویس کا آغاز کیا ہے ۔ ان میں فوٹون ، براڈ بیانڈ ، آئی ایل ایل ، ایم پی ایل ایس ، این پی ایل ، سی ڈی این ایٹرنیٹ ، براڈ کاسٹنگ اور Wi-Fi کے علاوہ جی ایس ایم ، سی ڈی ایم اے ، 3G وائر لین وائس ، واکی و دیگر سرویس کا آغاز کیا گیا ۔ ٹاٹا ڈوکومو اس کی پیداوار میں 15 فیصد ترقی کی توقع رکھتا ہے ۔ ٹاٹا ڈوکومو ٹاٹا گروپ کے تحت کام کرتا ہے ۔ جب کہ ٹاٹا گروپ کی زائد از سو کمپنیوں کے 4 لاکھ 50 ہزار ملازمین عالمی طور پر سرگرم عمل ہیں جب کہ اس کے شیر ہولڈرس کی تعداد تقریبا 3.8 ملین ہے ۔۔