محبوب نگر /31 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹاون ہال محبوب نگر کی تزئین نو کے کام کا عنقریب آغاز ہوگا ۔ اس بات کی اطلاع چیرپرسن بلدیہ رادھا امرنے ٹاون ہال میں ایک کلچرل پروگرم میں شرکت کرتے ہوئے دی ۔ انہوں نے بتایا کہ رویندرا بھارتی حیدرآباد کے طرز پر ٹاون ہال کی تزئین نو کی جائے گی ۔ جدید عصری آلات اور ایرکنڈیشن کی تنصیب بھی کی جائے گی ۔ اس موقع پر نائب صدرنشین بلدیہ کے راملو کے علاوہ دیگر سیاسی قائدین موجود تھے ۔