چینائی۔ 3 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اتوار کو ویلمل اے آئی سی ایف ویمن انٹرنیشنل گرانڈ ماسٹر راؤنڈ رابن چیس ٹورنمنٹ میں چینائی کی کھلاڑی پی مشل کیتھرینا نے اپنی ہی ہم وطن چندریئی ہاجرہ کو دوسرے راؤنڈ میں شکست دے کر ویمن گرانڈ ماسٹر کا خطاب حاصل کرلیا۔ دیویا دیشمکھ نے آکانشا ہگاوین کو شکست دے کر دوسرا مقام حاصل کرلیا۔ ایک دوسرے کھیل میں ٹاپ گرانڈ سیڈ منگولیا کی مونگول تول بتکویگ نے اپنی ہی ملک کی یورین ٹویا کو اور کولمبیا کی فرانکو والن شیا نے یوکرین کی اوسنماک لولیجا کو شکست دے دی۔