ٹائیگر ووڈ کی سچن تنڈولکر سے ملاقات

نئی دہلی ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) گولف اور کرکٹ کے دو ماہر کھلاڑیوں کی آج ملاقات ہوئی جیسا کہ ہندوستان کے دارالحکومت میں گولف کے نمبر ایک امریکی کھلاڑی ٹائیگر ووڈ نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق عظیم کھلاڑی اور بھارت رتن سچن تنڈولکر سے ملاقات کی۔ سچن تنڈولکر سے ملاقات کے بعد سماجی رابطہ کے ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے ٹائیگر ووڈ نے سچن کو ایک بہترین شخصیت قرار دیا۔

ٹائیگر ووڈ نے اپنے پیغام میں مزید لکھا ہیکہ ابھی ان کی ملاقات سچن تنڈولکر اور ان کے افراد خاندان سے ہوئی ہے جیسا کہ سچن ایک بہترین شخصیت ہیں اور انہوں نے ہندوستان میں میرا شاندار خیرمقدم کیا۔ ٹائیگر ووڈ نے ہندوستان آمد پر یہاں فائیو اسٹار ہوٹل میں سچن تنڈولکر اور ان کے افراد خاندان سے ملاقات کی اور ایک خانگی ایونٹ جوکہ دہلی گولف کلب میں منعقد ہوا تھا، یہاں انہوں نے کھیل کی اپنی صلاحیتوں کا غیرمعمولی مظاہرہ کیا۔ نومبر میں تمام طرز کی کرکٹ سے سبکدوش ہوچکے سچن تنڈولکر کو آج بھارت رتن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے اور وہ گولف کے پرستاروں میں شامل بھی ہیں۔

سری لنکا کا سابق کرکٹرس سے مشاورت کا فیصلہ
کراچی۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بگ تھری کے معاملے پر سری لنکا کرکٹ نے اپنے ماضی کے ہیروس، کپتانوں اور سابق ٹسٹ کرکٹرس سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ہفتے کو سنگاپور میں ہونے والے اجلاس سے قبل کل کولمبو میں سری لنکا کرکٹ نے اپنے کھلاڑیوں کی مشاورت سے کے بعد فیصلہ کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ کے صدر جیانتھا دھرماداسا اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ان کی جگہ چیف ایگزیکٹیو نشانتھا راناٹنگا یا کوئی اور عہدیدار سری لنکا کی نمائندگی کرے گا۔