و14 ویں ہاکی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان

نئی دہلی ۔16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے 14ویں ہاکی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔میگا ایونٹ میں میزبان ہندوستان سمیت 16 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹورنمنٹ 28 نومبر سے 16 دسمبر تک بھونیشور میںکھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا اپنے خطاب کا دفاع کرے گا۔ 14 ویں میگا ایونٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 4 پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں ارجنٹینا ، اسپین، نیوزی لینڈ اور فرانس جبکہ پول بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، آئرلینڈ اور چین کی ٹیمیں شامل ہیں۔پول سی بیلجیئم، کینیڈا، جنوبی افریقہ اور میزبان ہندوستان پر مشتمل ہے جبکہ پاکستان ٹیم پول ڈی میں ہالینڈ، جرمنی اور ملائیشیا سے مقابلہ کرے گی۔واضح رہے پاکستانی ہاکی ٹیم 8 برس ورلڈکپ میں شرکت کررہی ہے، 2010 میں ہندوستان ہی میں پاکستانی ٹیم نے آخری مرتبہ ورلڈ کپ کھیلا تھا اور انتہائی مایوس کن مظاہرہ کیا تھا۔