وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر مقدمہ

کرسچن مائیکل کا اختر اج عدالت کے زیرغور
دبئی ۔ 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک اعلیٰ سطحی دبئی کی عدالت نے تحت کی عدالت کے حکمنامہ کو جس کے تحت کرسچن مائیکل کو جو ہندوستانی تحقیقاتی محکمہ کی جانب سے 600 کروڑ روپئے آگسٹا ویسٹ لینڈ وی وی آئی پی سودا مقدمہ میں مطلوب ہے۔ ہندوستان کی تحویل میں دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ 54 سالہ مائیکل فی الحال دبئی میں قید کی سزاء بھگت رہا ہے کیونکہ اسے قانونی اور عدالتی کارروائی کی تکمیل تک عدالت کی حراست میں لیا گیا تھا۔ دبئی کی عدالت نے تحت کی عدالت کے اس حکمنامہ کو برقرار رکھا کہ اسے ہندوستان کی تحویل میں دے دیا جائے۔