وی ایچ پی لیڈر نے مسلمانوں سے کہا۔ اگر ہندوستان میں رہنا ہے تو رام کو مانو ‘ محمدؐ کونہیں ۔

منگلور: کوسٹال ڈئجسٹ کی خبر کے مطابق وی ایچ پی کے ایک سینئر لیڈر نے ہندو مذہب اختیار کرنے پر مکمل تحفظ کی مسلمانوں کو تمانعت دی ۔
وی ایچ پی جوائنٹ سکریٹری سریندر کمار جین نے اتوار کے روز بجرنگ دل کے زیراہتمام ساوتھ انڈیا کے ’’ہندو جیا گھوش‘‘ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’’ مسلمان ایک دوسرے کو قتل کرنے والی قوم ہے‘‘

۔انہوں نے کہاکہ ’’ مسلمانوں کے کئی گروپس ہیں جوایک دوسرے سے نفرت کرتے ہیں۔ سنی شیعہ کو مارتے ہیں اور شیعہ سنی کو مارتے ہیں اور اتفاق سے مسلم ممالک میں امن نہیں ہے۔

اور وہ لوگ ہندوستان میں امن سکون کو متاثر کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘‘۔انہوں نے دعویٰ کیاکہ اگر بھارت میں رہنا چاہتے ہیں تو مسلمانوں کو رام کا راستہ اختیار کرنا پڑیگا نہ کہ محمدؐ کا ۔