حیدرآباد ۔ 7 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : وی آر او دفتر تحصیلدار ضلع کرنول کو شکایت کنندہ کو پٹہ دار پاس بک کی اجرائی کے لیے دو ہزار روپئے رشوت قبول کرنے کے دوران اے سی بی عہدیداروں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ رقم کو وی آر او کے پاس سے برآمد کرلیا گیا جب کہ ریونیو انسپکٹر فرار بتایا گیا ہے ۔ وی آر او کو گرفتار کرتے ہوئے عدالت کے روبرو پیش کردیا گیا ۔ رینو انسپکٹر کی گرفتاری کے لیے کوشش تیز کردی گئیں ہیں ۔۔