ویں14 فینانس کمیشن سے فنڈس کی منظوری کیلئے منصوبہ بندی

کریم نگر ۔23۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہروں اضلاع کے میونسپل کارپویشن حدود میں عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی و ترقی کیلئے مرکزی حکومت 14 ویں مالی کمیشن سے جاری کئے جانے والے فنڈس کیلئے مرکزی ہدایت کے مطابق ضروری تیاری شروع کردی ہے ۔ آنے والے پانچ سالوں کیلئے میونسپل کارپوریشنوں کو ترقیاتی کام انجام دینے کیلئے 2711.12 کروڑ روپئے اجرائی کیلئے مختص کئے گئے ہیں اس کے ساتھ فنڈس کو صحیح طریقہ پر خرچ کئے جانے والے میونسپلس کو ان کے کاموں کے حساب سے 577.78 کروڑ روپیہ مزید فنڈس بھی جاری کیا جائیگا ۔ پہلے سال جاری کئے گئے فنڈس کے استعمال کی صحیح رپورٹ پر ہی دوبارہ فنڈس جاری کیا جارہاہے اس طرح فنڈس کے حصول کیلئے 2014 – 15 آڈٹ رپورٹ کے ساتھ اس سال کی آمدنی میں اضافہ کیلئے کس طرح کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔ عوام کو کس طرح کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ان سبھی کی تفصیلات سے مرکزی کمیشن کو واقف کروائے جانے کی ضرورت ہے ۔ مالی فینانس کمیشن سے متعلقہ 2015 – 16 سے 2019 – 20 تک کیلئے فنڈس کی منظوری کیلئے پوری سطح سے بھیجے جانے کیلئے کمشنر اینڈ ڈائرکٹر آف میونسپل اڈمنسٹریشن ( سی ڈی ایم ) نے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ چنانچہ اس سے متعلقہ میونسپل سالانہ ترقیاتی منصوبہ ( اے ڈی پی ) تیار کر کے 3 اگسٹ تک منظوری کونسل سے لے لی جاکر اگسٹ 6 تک ریجنل ٹیکنیکل کمیٹی کے حوالے کیا جانا ہوگا ۔ 17 اگسٹ ریجنل ٹیکنیکل کمیٹی یہ رپورٹ سی ڈی ایم اے کو بھیج دے گی ۔ اس فینانس کمیشن فنڈس کیلئے پوری سطح پر مکمل تفصیلات معلومات پر مبنی رپورٹ کی تیاری میں میونسپل اور کارپوریشن نگرپالیکا ، پنچایتوں کی جانب سے مکمل تیاری کی کوشش شروع کردی گئی ہے اس بار 14 ویں فینانس کمیشن فنڈس سے زیادہ تر پارکس ، ترکاری مارکیٹ کی ترقی و تعمیر کیلئے اولین ترجیح دینے کیلئے ہدایت دے دی گئی ہے چنانچہ متعلقہ مجلس بلدیات اسی طرح کے کاموں کو کرواتے ہوئے منصوبوں کی تیاری کرتے رہے ۔ ترکاری مارکیٹ ، گوشت مارکیٹ ، ذبیحہ خانہ ، دیگر اراضیات کی احاطہ بندی ، اہم چوراہوں کی ترقی کیلئے 10 فیصد فنڈس سے زیادہ خرچ نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ پینے کے پانی کی سربراہی کیلئے پائپ لائن کی تنصیب ، درستگی کیلئے 20 فیصد فنڈس سڑکوں کی درستگی کیلئے بھی فنڈس کا استعمال ہوگا ۔ 13 ویں فینانس کمیشن فنڈس میں زیادہ تر موریوں کی تعمیر برساتی پانی کی نکاسی کیلئے نالیوں کی تعمیر ، پارکس ، شمشان گھاٹ ، مارکیٹ یارڈس کیلئے خرچ کیا گیا تھا اب اس کی ترقی ہورہی ہے ضلع کریم نگر کے رام گنڈم کارپوریشن جگتیال ، کورٹلہ ، مٹ پلی ، سرسلہ میونسپل اور پانچ نگر پنچایت کے عہدیداران اپنی رپورٹ کی تیاری میں منہمک ہوچکے ہیں ۔ 14 ویں فینانس کمیشن کے تحت میونسپلس سطح پر فنڈس کی اجرائی ہوچکی ہے۔اس فنڈس میں سے ضلع کریم نگر کو 26.86 کروڑ روپئے ابتدائی طور پر جاری کی جاچکی ہے ۔