ویڈیو ۔ اسد الدین اویسی تمام سیٹوں پر شکست کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے

حیدرآباد۔اترپردیش میں تمام نشستوں پر شکست کے بعد اسد الدین اویسی نے سیکولر پارٹیو ں کو اپنا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہاکہ سیکولر پارٹیوں کو مذکورہ اسمبلی الیکشن کے نتائج کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

میڈیاسے بات چیت کے دوران انہو ں نے سماج وادی پارٹی کو بھی اپنا نشانہ بنایا۔یہاں اس بات کاتذکرہ ضروری ہے کہ اترپردیش کے ساتھ مرحلوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے سیاسی جماعت نے مسلم اکثریتی علاقوں سے اپنا امیدوار کھڑاکیاتھا۔

https://www.youtube.com/watch?v=WXWvZmBCNrk

اسمبلی انتخابات کے نتائج پر مہارشٹراچیف منسٹر دیویندر فنڈناویس نے کہاکہ نوٹ بندی کی مخالفت کرنے والوں کو مذکورہ نتائج نے غلط ثابت کردیا۔درایں اثناء کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے اترپردیش اور اترکھنڈ میں کانگریس کی کامیابی پر وزیراعظم نریندر مودی کو مبارکباد بھی پیش کی ہے۔