گروداس پور: پولیس کے مطابق پیر کے روزپٹھان کورٹ دہشت گرد حملے کے شہید کلونت سنگھ کے چھوٹے بھائی اور ان کی بیوی کو مبینہ طور پر ایک ٹراویل ایجنٹ اور اس کے ساتھیو ں نے معمولی بحث کے بعد بری طرح مارا۔ہردیب سنگھ اور اس کی بیوی کلویندر کور نے بھائنی میاں خان پولیس اسٹیشن حدود میں مئی 13کو اپنی دوکان کے باہر مارپیٹ کی اور اس مار پیٹ کا ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائیر ل بھی ہوا ہے۔
گروداس پور سب انسپکٹر وجئے کمار نے کہاکہ تنازع کی وجہہ ہردیب نے ٹراویل ایجنٹ گرونام سنگھ کو9لاکھ روپئے دئے تاکہ وہ اس کو بیرونی ملک روانہ کرے۔جب گرنام ایسا کرنے میں ناکام رہا تب ان لوگوں نے اپنے پیسے واپس طلب کئے۔ پولیس نے کہاکہ مذکورہ ایجنٹ نے پانچ لاکھ روپئے لوٹائے اور ماباقی رقم جلد از جلد لوٹنے کا بھی بھروسہ دلایا۔جب وہ اپنے وعدہ نبھانے میں ناکام رہا تب ہردیب اور اس کی بیوی نے پولیس میں شکایت کرنے کا ارادہ کرلیا۔
مئی13کو ہردیپ اور اس کی بیوی جب شکایت کرنے کے لئے پولیس اسٹیشن جارہے تھے اسی دوران وہ راستے میں ایک موبائیل کی دوکان پر ریچارج کے لئے رکے۔ گرنام کے گھر والے وہاں پہنچے اور ہردیب اور کلویندر کے ساتھ مارپیٹ شرو ع کردی۔پولیس نے کہاکہ گرنام کے بشمول 11لوگوں کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=BqdQ-vNmCsM
پولیس نے مزید کہاکہ تاہم ٹراویل ایجنٹ کا پورا گھر اب تک فرار ہے۔ہلویندر کلونت سنگھ نے سات سکیورٹی جوانوں میں شامل ہیں جن کی جانیں پٹھان کورٹ دہشت گرد حملے میں گئی تھی۔ کلونت گروداس پور کے چاک شریف گاؤں کے ساکن تھے۔