حیدرآباد۔ راجندر نگر روڈ پر پیش ائے ایک اندوہناک سڑک حادثے میں سب انسپکٹر پولیس کی موت واقعہ ہوگئی اور دو خواتین شدید زخمی ہوئے۔بتایا جارہا ہے کہ محمد خلیل اپنی چھوٹیوں کی منظوری کے بعد گھر واپس ہورہی تھے ۔ وہ اپنی گاڑی پر قابو کھونے کے بعداوٹر رنگ روڈ پر حمایت ساگر کے قریب ایک جھاڑ سے ٹکرائے ۔
اس حادثے میں دو خاتون کانسٹبل کیرتی اور ممتا جو ساتھ میں سفر کررہے تھے حادثے کے بعد بری طرح زخمی ہوگئے۔
انڈین آرمی میں خدمات انجام دینے کے بعد مسٹر خلیل جس کی عمر44سال بتائی گئی ہے محکمہ پولیس سے رجوع ہوئے تھے۔
وہ حیدرآباد سٹی پولیس کی اسپیشل برانچ سے وابستہ تھے ‘ ان دنوں تلنگانہ پولیس اکیڈیمی میں خلیل کی ٹریننگ چل رہی تھی