نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے ’علم‘ پر زوردیا ہے جو اسلام کا بنیادی نکتہ نظر ہے۔جب ووہ سال2015میں ایک اجلا س سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہاکہ ’’اللہ کے بعد قرآن میں سب سے زیادہ آنے والا لفظ ’’ علم ہے‘‘۔
اور یہ جانکاری ہمارے پاس ہے مگر ہم اس کو بھول گئے‘‘۔ مسلمانوں کی ہندوستان میں تعلیم پر جے ایس راجپوت کی لکھی کتاب کی وہ رسم اجرائی کے دوران ان خیالات کا اظہار کررہے تھے۔
مسٹر مودی نے ہندوستان میں رہنے اور بسنے کا ایک اور فائدہ دہراتے ہوئے کہاکہ یہاں پر ایک جگہ رہ کر ہم مختلف مذہب کو سمجھنے اور سیکھنے کاکام کرسکتے ہیں
https://www.youtube.com/watch?v=lsmcBNCohxY