دبئی: بالی وو ڈ سوپر اسٹار کنگ خان یعنی شاہ رخ خان کافی برہمی کے عالم میں مصری کامیڈین رمیز گلال کو گھونسہ رسید کرنے کے قریب پہنچ گئے تھے‘ کیونکہ شاہ رخ رمیز کے زیر زمین مشہور مذاق جس کے رمیز میزبان بھی ہیں کا ایک تازہ ترین شکا ربنے تھے ۔
اس ویڈیو میں شاہ رخ جو دبئی کے دورے پر ہیں کار میں سوار ہوکر دبئی کے سہرہ کی طرف جارہی ہے اور اچانک ان کے گاڑی ایک دلدل نامہ کھڈے پر پھنس کر زمین میں دھنسنا شروع ہوجاتی ہے ‘ ان کے ساتھ ٹی وی پر پیشکش کرنے والے نشان بھی ہیں جو واقعہ کے ساتھ ہی چلارہے ہیں۔
مذکورہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائیرل بھی ہورہا ہے۔ رمیز جو کوموڈو ڈراگن کا لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں اچانک نمودار ہوکر ایس آر کے کی جانب بڑھتے ہیں۔اس پل کا رمیز کو اندازہ ہوجاتا ہے ‘ جس میں ایس آر کے غصہ میں دیکھائے دے رہے ہیں اورساتھی رپورٹر خوف سے چلارہی ہے ۔
’’ میں یہاں ہندوستان سے اس لئے آیا ہوں کہ یہ سب کروں‘‘ انہوں نے کہاکہ ’’ مجھ سے بات مت کرو‘‘
كوميديا #شاروخان فى كواليس #رامز_تحت_الأرض 😀 pic.twitter.com/ph7vUOtA9U
— Ramez Galal (@ramezgalal) June 3, 2017