پاکستانی اداکارہ صباء قمر جنھوں نے عرفان خا ن کے ساتھ اپنی فلم بالی ووڈ فلم ہندی میڈیم میں کام کیا ہے ’ ایک انٹرویو کے دوران انڈین فلمی ادکاروں جیسے سلمان خان ‘ ریتھک روشن کا مذاق اڑایا۔
مگر انہوں نے اپنے بچاؤ میں فوری کہاکہ یہ سب سے سیر وتفریح کا حصہ ہے۔جب ائی اے این ایس نے صباء سے ربط قائم کیا’ انہوں نے فون پر بتایا کہ ’’ وہ ایک مزاحیہ پروگرام تھا‘ اس سے زیادہ کچھ نہیں‘کافی ویتھ کرن میں کیا کچھ نہیں ہوتا‘ مجھے سب پسند ہیں‘ اور وہ ( سلمان خان) ایک بڑے سوپر اسٹار اور بہت شفیق بھی ہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=FQHiwOTKhfk
پھر میں کیسے ان کے متعلق کچھ بول سکتی ہوں؟‘‘۔پاکستان کے ایک شو گڈ مارننگ زندگی میں جہاں صباء مہمان تھی بالی ووڈ اداکاروں کے متعلق بات کی گئی‘ جس کاویڈیو سوشیل میڈیا پرتیزی کے ساتھ وائیر ل ہوا ۔
دومنٹ سے کچھ زیادہ کے ویڈیو ‘ میزبان نے صباء سے پوچھاریتھک روشن ’ عمران ہاشمی‘ رنبیر کپور‘ رتیش دیشمکھ اور سلمان کام نہیں کرنے ہو تو اس کی وجہہ بتائیں۔
ریتھک روشن کے متعلق پوچھنے پر صباء نے کہاکہ دوبچوں کا باپ مجھے نہیں چاہئے‘‘۔
رتیش دیشمکھ کے لئے صباء نے جواب دیا‘ ’’ میں پاکستان میں اچھا کام کررہی ہوں۔
میں ایک سرفہرست اداکارہ ہوں اور بالی ووڈ میں بھی میں سرفہرست اداکار کے ساتھ کام کرنا پسندکروں گی۔
عمران ہاشمی کے متعلق پوچھنے پر اس نے کہاکہ ’’ میں منھ کاکینسر نہیں چاہتی‘‘۔