سورت: بی جے پی کو ایک او رجھٹکا اس وقت لگا جب پارٹی کے ایک سینئر لیڈر کا نام واٹس ایپ گرو پ میں فحش تصوئیر یں پوسٹ کر نے کی وجہہ سے منظر عام پر آیا۔
احمد آباد میرر میں شائع خبر کے مطابق راجو دیسائی وارڈ20کے میونسپل کونسلر نے مبینہ طور پر پارٹی کے سرکاری واٹس ایپ گروپ میں فحش تصوئیر پوسٹ کی جبکہ اس گروپ میں خاتون ممبران بھی موجودہیں۔
ایک دوسرے کو پیغام ارسال کرنے والے اس گروپ میں کم سے کم ایک سوممبران رکھنے کی گنجائش ہے ‘ جس کامقصد پارٹی ورکرس کو ایک دوسرے مسیج کے ذریعہ جوڑے رکھنا ہے ۔
فحش تصوئیر پوسٹ کرنے کے ساتھ ہی بی جے پی ایک مہیلا ورکرنے گروپ چھوڑ دیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک شادی شدہ بیٹی کے باپ ‘50سالہ دیسائی نے اپنے بچاؤمیں کہاکہ اس کے موبائیل پر تصوئیریں کہاں سے اسے نہیں معلوم مگر اس نے جان بوجھ کر تصوئیرگروپ میں پوسٹ کرنے کی بات سے انکار کیا۔
دیسائی کے بیان کو احمد آباد میریر نے اس طرح پیش کیا کہ’’ مجھے نہیں معلوم یہ سب کیسے ہوا مگر مجھے یقین ہے یہ کام کچھ شر پسندوں کا ہے جو اس سے فائد ہ اٹھانا چاہتے ہیں ‘ میں اس روز دوگھنٹہ قبل ہی افس سے نکل گیاتھا۔
میرے فون کی بیاٹر ی ختم ہوگئی تھی جس کی وجہہ سے میں نے چارجنگ کے لئے فون افس پر ہی چھوڑ دیاتھا‘‘۔سورت کے بی جے پی صدر نتن ٹھاکر نے راجو دیسائی سے اس معاملے پر صفائی مانگی ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=3BTFEt_NJRM