حیدرآباد۔ یکم ؍ نومبر (پریس نوٹ) شادی بیاہ موسم کی مناسبت سے دو روزہ ٹرینڈس ویوہا کلکشن ایگزیبیشن کا مسرز شانتی کھتی رون کی جانب سے اہتمام عمل میں لایا جائے گا۔ اس ایگزیبیشن کم سیل کے دوران ہمہ اقسام ڈیزائن میں جیولری، چوڑیوں، پینڈینٹس، بریسلیٹس، ایرنگس، ایمبرائیڈری، ساڑیوں، بلوزس، ڈیزائنر ڈریس میٹریلس، کرتیں، بچوں کے ملبوسات، فرنشنگ، ہوم ایکسریز، توسرس، سلک ساڑیوں، چندہری کے روہٹی ہنڈلومس ملبوسات، فٹ ویر ممبئی، جارجیٹ، ڈیزائنر کرتیں، کاسمیٹکس، گفٹ آرٹیکلس، کچن ایکسیریز وغیرہ کی نمائش کی جائے گی۔ تمام ایک چھت تلے دستیاب رہیں گے۔ اس نمائش کا مقصد خواتین فیشن ڈیزائنر کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ نمائش کے دوران اشیاء ہول سیل داموں پر دستیاب رہیں گے۔