وینگسرکراور روہت کو ایوارڈ

ممبئی۔22نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور 1983ء میں ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن دلیپ وینگسرکر نے گذشتہ رات یہاں منعقدہ بی سی سی آئی کی سالانہ ایوارڈ تقریب میں بورڈ کے عبوری صدر شیولال یادو سے سی کے نائیڈو کارنامہ حیات ایوارڈ حاصل کیا ۔ جب کہ 264رنز کاعالمی ریکارڈ بنانے والے روہت شرما کو خصوصی ایوارڈ دیاگیا ۔ علاوہ ازیں ابھرتے بولر بھونیشور کمار کو پالی امریگر ایوارڈ اور 5لاکھ روپئے دیئے گئے ۔