مٹ پلی ۔ 12 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مقامی ایس آئی کے بموجب ابراہیم پٹنم منڈل کے موضع امکاپیٹ کا متوطن جنتا کنٹا اشوک 27 سالہ چند دنوں سے نشہ کا عادی ہوگیا تھا اور آوارگی کی حالت میں اِدھر اُدھر گھوما کرتا تھا حالات سے تنگ آکر کل وینکٹ راؤ پیٹ کے علاقہ میں ایک درخت کے سہارے سے پھانسی لے کر خودکشی کر بیٹھا ۔ مقامی پولیس کی جانب سے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے ۔