چتور 13 مارچ (ای میل) اسسٹنٹ پروفیسر اُردو جامعہ سری وینکٹیشورا تروپتی و سمینار ڈائرکٹر ڈاکٹر محمد نثار احمد کی اطلاع کے مطابق آرٹس بلاک آڈیٹوریم یونیورسٹی ہذا میں اُردو ادب اطفال پر دو روزہ سمینار بعنوان ’’اُردو میں بچوں کا ادب مسائل اور امکانات‘‘ قومی کونسل برائے فروغ اُردو نئی دہلی کے تعاون سے 18 اور 19 مارچ کو منعقد ہوگا۔ تقریباً 13 ریاستوں کے 40 مقالہ نگار، محققین و نقاد اور ادباء و شعراء شرکت کریں گے۔ اس سمینار میں پروفیسر ستار ساحری صدر شعبہ اُردو جامعہ وینکٹیشورا تروپتی کی کتاب ’’فکر و نظر‘‘ اور ڈاکٹر امتیاز احمد کی کتاب ’’کڑپہ میں اُردو غزل‘‘ کا رسم اجراء اور مشاعرہ بھی ہوگا۔ 18 مارچ کو صبح 10.30 بجے سمینار کا افتتاح ہوگا۔ مہمان خصوصی پروفیسر راجندر وائس چانسلر سری وینکٹیشورا یونیورسٹی تروپتی ہوں گے۔ مہمان اعلیٰ ڈاکٹر فوزیہ چودھری چیرپرسن کرناٹک اُردو یونیورسٹی بنگلور اور مہمان اعزازی پروفیسر دیوا راجولو رجسٹرار ایس وی یو وائس پرنسپل منی رتم وظیفہ یاب صدر شعبہ اُردو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی حیدرآباد اور کلیدی خطبہ ڈاکٹر امجد حسین حافظ کرناٹکی سابق چیرپرسن کرناٹک اُردو اکیڈیمی بنگلور، صدارت پروفیسر ستار ساحر صدر شعبہ اُردو ایس وی یو ہوں گے۔ 19 مارچ کی سہ پہر 3 بجے اختتامی جلسہ ہوگا۔ دو روزۃ سمینار جملہ 5 اجلاس ہوں گے۔ بچوں کے ادب پر مختلف عنوانات ہوں گے۔ اختتامی جلسہ کے صدر جناب بشیر احمد سابق صدر شعبہ اردو ایس وی یو تروپتی ہوں گے۔ مہمان خصوصی ایس وی یو پروفیسر کے جئے شنکر، اعزازی مہمان پروفیسر مظفر شہہ میری صدر شعبہ اُردو یونیورسٹی آف حیدرآباد، پروفیسر محمد انوار اللہ سابق صدر شعبہ اُردو یونیورسٹی آف حیدرآباد، پروفیسر سجاد حسین صدر شعبہ اُردو یونیورسٹی آف مدراس سے تشریف لائیں گے۔