میامی۔30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) گیارہویں سیڈ امریکہ کی وینس ولیمز نے ٹورنمنٹ کا حیران کن نتیجہ فراہم کرتے ہوئے دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی ‘ ٹاپ سیڈیڈ اور سینئر جرمنی کی انجلک کیربر کو اور برطانیہ کی جوھانا کوٹا نے پچھڑنے کے باوجود تیسری سیڈ رومانیہ کی سمونا ہالیپ کو شکست دیتے ہوئے میامی اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے ۔11 ویں سیڈ وینس نے ٹورنمنٹ کی سب سے اوپر سینئر انجلک کیربر کو اپنا شکار بناتے ہوئے خواتین کے سنگلز کوارٹر فائنل میں راست سٹوں میں 7-5 6-3 سے شکست دی۔ وہیں کوٹا نے ہالیپ کو 3-6 7-6 6-2 سے شکست دے کر خواتین کے سنگلز فائنل میں جگہ بنا لی جہاں اب دونوں کھلاڑی آمنے سامنے ہوں گے ۔ اگرچہ رومنی کھلاڑی کا پہلے دونوں سٹوں میں دبدبہ رہا اور پہلا سٹ 6-3 سے جیتنے کے بعد وہ دوسرے سٹ میں جیت سے صرف دو پوائنٹس ہی دور تھیں لیکن وہ ٹائی بریک کے آخر میں دو بار ڈبل فالٹ کر سٹ گنوا بیٹھیں جس سے مقابلہ 1- 1 کی برابری پر پہنچ گیا۔ ہالیپ نے کہا میرے لئے یہ بہت اعلی سطحی اور مشکل میچ رہا۔ میں جیت کے بہت قریب تھی اور ٹائی بریک میں صرف دو پوائنٹس ہی پیچھے تھی لیکن کونٹا نے بہت اچھا کھیل دکھایا۔ رومنی کھلاڑی گھٹنے کی چوٹ کے بعد واپسی کر رہی ہیں ‘حالانکہ انہوں نے میچ کے بعد اپنے کوچ ڈیرن کاہل کی تنقید کی۔ وہ فیصلہ کن تیسرے سیٹ میں مکمل طور کمزور ثابت ہوئیں۔
لیکن سابق نمبر ایک وینس کو جیتنے میں خاصی محنت نہیں کرنی پڑی۔ انہوں نے میچ کے بعد مانا کہ اس کا مقابلہ ان کے لئے زیادہ مشکل نہیں رہا اور وہ اس میںکنٹرول بنائے رکھنے میں کامیاب رہیں۔ وینس اور کیربر نے آخری مرتبہ گزشتہ سال ومبلڈن میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلا تھا جہاں جرمن کھلاڑی جیتی تھیں۔ وینس نے گزشتہ سال کی آسٹریلیا اور یو ایس اوپن چیمپئن کے خلاف 32 ونرس لگائے اور ایک گھنٹے39 منٹ طویل مقابلے میں اورکنٹرول کے ساتھ کھیلنے ہوئے جیت درج کی۔