ویمنس ہاکی ورلڈ لیگ ،ہندوستان کا آج تھائی لینڈ سے مقابلہ

نئی دہلی ۔ 13 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہیرو ویمنس ہاکی ورلڈ لیگ راؤنڈ 2 کے سیمی فائنل میں کل ہفتہ کو ہندوستان کا مقابلہ تھائی لینڈ سے ہوگا ۔ ہندوستانی ویمنس ہاکی ٹیم فی الحال اچھے فام میں ہونے کے سبب ایک پسندیدہ ٹیم کا موقف حاصل کرچکے ہے اور کل کے میچ میں کامیابی پر توجہ مرکوز کی ہے ۔ پولینڈ پر 2-0 سے کامیابی کے سوا ہندوستانی لڑکیاں تیزرفتار گول بنانے میں مصروف رہی ہیں اور اس ٹورنمنٹ میں اب تک کھیلے گئے میچوں میں وہ 31 گولس بناچکی ہیں ۔ ہندوستانی ٹیم اپنے موجودہ فام کے اعتبار سے تھائی لینڈ پر فتح حاصل کرسکتی ہے ۔ گزشتہ مقابلہ میں وہ اس ٹیم کو صفر کے مقابلے چھ گول سے شکست دے چکی ہے ۔ ہندوستانی کپتان ریتورانی کو کل مثبت نتیجہ کا یقین ہے ۔