ویمنس ٹی 20 ورلڈ کپ کا آج فائنل

آسٹریلیا کی لڑکیوں کی چوتھے کپ پر نظر
ایک دن میں دو ورلڈ کپس کیلئے ویسٹ انڈیز کا دوہراخواب

کولکتہ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی ورلڈ ٹی۔20 کے فائنل میں کل اتوار کو یہاں ایڈن گارڈنس پر ویسٹ انڈیز ویمنس ٹیم کا آسٹریلیا سے مقابلہ ہوگا۔ غرب الہند جزائر کی خواتین کی ٹیم اس فائنل کو ’’دوہرا خواب‘‘ تصور کرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ شرمندۂ تعبیر کرنا چاہتی ہیں۔ کرکٹ کے حلقوں میں جنوبی ستارے کہلائی جانے والی آسٹریلیا کی ویمنس ٹیم 2010ء سے ویمنس ورلڈ کی 20 جیت رہی ہے۔ مگ لاننگ کے زیرقیادت آسٹریلیائی ویمنس ٹیم نے سیمی فائنل 133 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی دیرینہ روایتی حریف انگلینڈ کو کامیابی کے ساتھ روکتے ہوئے 5 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔ لائگنگ اپنی ٹیم کیلئے رنز بنانے والی ایک سرکردہ کھلاڑی جو انگلینڈ کے خلاف 50 گیندوں میں 55 رنز بنائی تھی۔ لاننگ پر ہی زیادہ انحصار کیلئے تنقیدوں کا نشانہ بننے والی ایلیسا ہیلی نے برطانوی پیسر کیتھرائن برائٹ کے بولنگ حملوں کا طاقتور جواب دیا تھا۔ دوسری طرف ویسٹ انڈیم کی لڑکیاں ٹی۔20 میں بریٹنی کوپر کی پہلی نصف سنچری کے سبب پہلی مرتبہ ورلڈ ٹی۔20 فائنل میں رسائی کے بعد کامیابی کا دوہرا خواب دیکھ رہی ہیں کیونک کل ہی ڈیرن سیمی کے زیرقیادت ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا مقابلہ انگلینڈ سے ہورہا ہے اور دونوں فائنلس میں کامیابی کے ساتھ وہ اپنے ملک کو دو ورلڈ کپس دلانا چاہتے ہیں، لیکن آسٹریلیا کی لڑکیاں، اپنی حریفوں کی طاقت کا جواب دیتے ہوئے چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ جیتنا چاہتی ہیں۔
انڈین اوپن : سیمی فائنل میں سائنا کو شکست ، میزبان ٹیم ٹورنمنٹ سے باہر
نئی دہلی۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انڈین اوپن سوپر سیریز بیڈمنٹن ٹورنمنٹ کے سیمی فنئنل میں سائنا نہوال کو آج اولمپک چمپین چینی لی ژوئیروئی کے مقابلے شکست ہوگئی جس کے ساتھ ہی ہندوستان اس ٹورنمنٹ سے باہر ہوگیا اور سائنا اپنے خطاب کو بچانے میں ناکام ہوگئیں۔ سائنا کو سیری فورٹ کامپلیکس میں 26-22 ، 21-17 ، 19-21 سے شکست ہوگئی۔