مانٹرٹیل۔27جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ویمنس ورلڈ کپ فٹبال ٹورنمنٹ میں دنیا کی نمبر ایک جرمن نے لگاتار تیسری کامیابی کے ساتھ نیا ریکارڈ بنانے کیلئے جاری اپنی کوشش جاری رکھتے ہوئے ایک پنالٹی شوٹ آؤٹ پر فرانس کو 5-4 سے شکست دیدی ۔ اس طرح جرمن کی ویمنس ہاکی ٹیم فرانسیسیوں کو مایوس کرتے ہوئے سیمی فائنلس میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ مانٹرٹیل اولمپکس اسٹیڈیم پر منعقدہ سنسنی خیز کوارٹر فائنل میں 30منٹ کے زائد وقت کے بعد دونوں ٹیمیں 1-1پر برابر تھیں کہ اس سنسنی خیز لمحہ میں شوٹ آؤٹ نے جرمن کو فتح یا ب بنادیا ۔ فرانسیسی ویمنس فٹبال میں ’’خاتون زیدان‘‘ کہلائی جانے والی لوئیسہ نجیب ایک گول بناسکیں ۔ جرمن کی کپتان نڈائن اینگرر بحیثیت گول کیپر آج رات کی ہیروئن رہیں۔